زین مدنی : اداکارہ شگفتہ اعجاز نے چوتھی بار بوٹاکس کروالیا ہے۔
شگفتہ اعجاز نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے چہرے پر جُھریوں اور بوٹاکس کروانے سے متعلق بات کی ہے. اداکارہ کا اپنے وی لاگ کے آغاز میں بتانا ہے کہ بوٹاکس کروانے سے قبل اُنہیں ڈائریا اور متلی محسوس ہو رہی ہے۔بعد ازاں بوٹاکس کرواتے ہوئے اور بوٹاکس کے بعد کے مناظر بھی شگفتہ اعجاز نے اپنے وی لاگ میں مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔اداکارہ شگفتہ اعجاز کا بتانا ہے کہ انہوں نے یہ چوتھی بار بوٹاکس کروایا ہے جس سے اُن کے ماتھے، آنکھوں گرد کی جُھریاں ختم ہو گئی ہیں. اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ اپنی اپنی خواہش کی بات ہے آج کل بہت سے لوگ بوٹاکس کروا رہے ہیں، کچھ لوگ اس سے متعلق کھل کر بات کرتے ہیں اور اعتراف کرتے ہیں کہ انہوں نے اسکن ٹریٹمنٹ لیا ہے جبکہ کچھ لوگ اس معلومات کو چھپاتے ہیں۔
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے چوتھی بار بوٹاکس کروالیا
2 Sep, 2023 | 08:47 PM