سٹی 42: 48 گھنٹے گزر گئے،وزیراعظم کا بجلی بلوں میں ریلیف کا وعدہ اعلان ہی رہا۔
وزیراعظم نے جمعرات کو سئینر صحافیوں سے ملاقات میں ریلیف دینے کا کہا تھا ۔وزیراعظم نے کہا تھا کہ آئیندہ 48 گھنٹوں میں بجلی کے بلوں میں ریلیف دیں گے ۔بجلی کے بلوں پر ریلیف کا کوئی پلان سامنے نہ آ سکا 400 یونٹس تک کے صارفین کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا گیا تھا ۔وزیر خزانہ نے ریلیف کیلیے آئی ایم ایف سے بات کرنے کا عندیہ دیا تھا ۔جلی کے بلوں میں اقساط اور یونٹس پر سلیب بینیفٹ کا وعدہ کیا گیا تھا ۔وزارت خزانہ اور توانائی ابھی تک وزیراعظم کو ریلیف پیکج پر پلان نہیں دے سکے۔بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو مفت بجلی یونٹس کی فراہمی کی بندش کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا۔