سنجے دت سے متاثر ہوکر موٹر سائیکلیں چرانے والا ملزم گرفتار ، ویڈیو

2 Sep, 2023 | 07:39 PM

This browser does not support the video element.

اسرار خان : بھارتی اداکار سنجے دت سے متاثر ہوکر موٹر سائیکلیں چرانے والے  ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔   

تفصیلات کے مطابق ملزم زوہیب کو نشتر کالونی پولیس نے ساتھی عامر سمیت گرفتار کیا گیا ۔ سٹی فورٹی ٹو نے ملزم کی واردات کی سی سی ٹی وی بھی حاصل کر لی ۔سی سی ٹی وی میں ملزم موٹر سائیکل چراتے نظر آتا ہے۔  ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی  نے بتایا کہ گرفتار ملزمان آپس میں شرط لگا کر موٹر سائیکلیں چراتے تھے۔ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گندے نالے سے گرفتار کیا گیا،ملزمان سے چوری شدہ 5 موٹر سائیکلیں اور پستول برآمد ہوئی اور  مزید تفتیش جاری۔ ملزم زوہیب خود کو اپنے محلے میں لاہوری سنجے دت کہلواتا ہے۔

مزیدخبریں