گھر کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق، 4 زخمی

2 Sep, 2023 | 07:26 PM

ویب ڈیسک:  تنگوانی میں گھر کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق، 4 زخمی ہو گئے۔ 

تنگوانی کے گاؤں رحیم بخش کھوسو میں جاوید بہلکانی کے گھر کی دیوار گر گئی، دیوار کے قریب کھیلنے والے 6 بچے ملبے تلے دب گئے۔ اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر ملبے کو ہٹا کر بچوں کو نکال لیا۔ 

 زخمی ہونے والے بچوں میں سے دو بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ زخمی 4 بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی بچوں کی حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں سکھر ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ 

 دو بچوں کی ہلاکت پر ورثہ میں ماتم کا سماں چھاگیا۔ جانبحق ہونے والے بچوں میں 8 سالہ عبدالرحمن جبکہ 9 سالہ دھنی بخش بہلکانی شامل ہیں۔  زخمی ہونے والے بچوں میں فوزیہ دلدار شامل ہیں۔

مزیدخبریں