جمال الدین :عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا کیس، انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 نئے گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
گلبرگ پولیس نے پانچ نئے گرفتار ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر انسپکٹر زاہد سلیم نے ملزمان کی شناخت پریڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے 5 ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔ ملزمان میں محمد فیاض ، احمد علی ، مزمل، شوکت علی سمیت دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔