صوبوں میں تعینات وفاقی افسران کیلئے الیکشن کمیشن کا بڑا حکم

2 Sep, 2023 | 06:12 PM

Ansa Awais

(بابر شہزاد ترک) صوبوں میں تعینات گریڈ 17 سے 22 کے وفاقی افسران کیلئے الیکشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کر دیا۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاق بلانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیکرٹریٹ گروپ،او ایم جی، ایکس کیڈر افسران کو فوراً وفاق رپورٹ کروائی جائے۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سے پولیس اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے علاوہ تمام افسران واپس وفاق بلانے، افسران کی فہرست 3 سے 4 روز میں الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ کو بھی جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں