میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

2 Sep, 2023 | 06:07 PM

ویب ڈیسک:  تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔ 

 ڈیٹ شیٹ کے مطابق میٹرک امتحانات 15 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ طلبہ کو ان کے ایڈریس پر رول نمبر سپلس بھجوا دی گئیں۔ پہلا پیپر جماعت دہم کا ایجوکیشن کا 15 ستمبر کو ہوگا۔ میٹرک پارٹ ٹو کا آخری پیپر 25 ستمبر کو کیمسٹری کا ہوگا۔

دوسری جانب جماعت نہم کے امتحانات 26 ستمبر سے 7 اکتوبر تک ہوں گے۔ جماعت نہم کا پہلا پیپر ایجوکیشن کا 26 ستمبر کو ہوگا۔ جماعت نہم کا آخری پیپر 7 اکتوبر کو بیالوجی کا ہوگا۔

میٹرک کے پریکٹیکلز 10 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔

مزیدخبریں