پرویزالٰہی کی دوبارہ گرفتاری کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت،پرویزالٰہی کی بازیابی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

2 Sep, 2023 | 05:58 PM

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باجود اسلام آباد پولیس کے پرویزالٰہی کو گرفتار کرنے کا معاملہ، توہین عدالت اور چوہدری پرویزالٰہی کی بازیابی کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امجد رفیق 4 ستمبر کو درخواستوں پر ارجنٹ کیس کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔ چوہدری پرویزالٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئیں ہیں۔ 

توہین عدالت کی درخواست میں ڈی آئی جی انویسٹیگیشن عمران کشور فریق کے طور پر نامزد ہیں، اس کے علاوہ ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔  

 درخواست گزار کے  مطابق لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیا،عدالت نے پولیس افسران کو چوہدری پرویز الٰہی کو گھر تک پہنچانے کا حکم دیا ، ہائیکورٹ سے گھر جاتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ حکم عدولی پر ڈی آئی جی انویسٹیگیشن اور ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے ۔ عدالت چوہدری پرویز الٰہی کو اسلام آباد  پولیس کی حراست سے بازیاب کروائے۔ 

مزیدخبریں