سٹی 42: اگست میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 14.27 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
ادارہ شماریات کے مطابق اگست میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 14.27 فیصد اضافہ ہوا۔اگست میں ملکی برآمدات کا حجم 2 ارب 36 کروڑ ڈالرز رہا جبکہ اگست میں درآمدات کا حجم 4 ارب 48 کروڑ ڈالرز رہا ۔
جولائی سے اگست تک ملکی برآمدات 4 ارب 43 کروڑ ڈالرز رہیں ۔مالی سال کے دو ماہ میں درآمدات 8 ارب 19 کروڑ ڈالرز رہیں اور دو ماہ میں تجارتی خسارہ 3 ارب 76 کروڑ ڈالرز رہا ۔مالی سال کے دو ماہ میں گذشتہ برس کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 40.2 فیصد کمی ہوئی ۔