قیسر کھوکر : والڈ سٹی اتھارٹی نے سمر پیلس کو بحال کرنے کی منظوری دیدی , یہ سمر پیلس شاہی قلعہ کے شیش محل کے نیچے تہہ خانہ ہے۔
مغل بادشاہ گرمیوں میں اس تہہ خانے میں چلے جاتے تھے، جہاں وہ گرمیوں گزارتے ۔یہ سمر پیلس تہہ خانہ ساڑھے تین سو میٹر لمبا ہے۔ یہ تہہ خانہ دو سو سال سے بند پڑا تھا۔ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے اِسے بحال کرنے اور عوام کیلئے کھولنے کا حکم دیا ہے ۔اس تہہ خانے کی بحالی کے فنڈز بھی جاری ہو چکے ہیں۔ اس تہہ خانے میں میوزیم گیلری بھی بنائی جائے گی۔ اس تہہ خانے میں مغلیہ دور کی تاریخ اُجاگر کی جائے گی۔
والڈ سٹی اتھارٹی نے سمر پیلس کو بحال کرنے کی منظوری دیدی
2 Sep, 2023 | 04:34 PM