درنایاب: دیہی علاقوں میں سینی ٹیشن کا بڑ ا منصوبہ اب گاؤں چمکیں گے ، حکومت پنجاب نےکمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں، منصوبے کے تحت 2 ہزار 648یوسیز میں سینیٹری ورکرز تعینات کیے جائیں گے۔
لوکل گورنمنٹ پلان کے مطابق ہر یونین کونسل میں تین تین سینیٹری ورکرز ہوں گے، ہر دیہی کونسل میں ایک لوڈر رکشہ کرائے پر مہیا کیا جائے گا، لوڈر رکشہ کے کرائے پر ماہانہ ایک یوسی 90 ہزار روپے خرچ ہوں گے، ہر یوسی میں سینی ٹیشن کی سہولیات کی فراہمی پر 1لاکھ 75ہزار روپے خرچ ہوں گے، اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت مینجمنٹ کنٹرول کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔
مینجمنٹ کمیٹی کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر کریں گے، دیہی علاقوں میں ہر گھر سے 50 روپے اور دکان سے 200 روپے وصول کیے جائیں گے، پٹرول پمپ، شادی ہال اور سروس اسٹیشن سے ماہانہ 1 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔
دوہزار 648 یوسیز سے ماہانہ 33 کروڑ اور سالانہ 4 ارب روپے جمع ہوں گے،مینجمنٹ کمیٹی میں ریونیو آفیسر حلقہ، اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، سینیٹری انسپکٹر، ویکسی نیٹر، سیکرٹری یوسی ممبر ہوں گے۔
مینجمنٹ کمیٹی میں لائیو سٹاک، سکول ایجوکیشن، ایگریکلچر اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ بھی ممبر ہوگا، ہر یونین کونسلز بلڈنگ پلان کی مد میں500روپے وصول کرے گی، اس پروگرام کو مکمل طور پرنافذ کرنے کیلئے گاؤں کی سطح پر ویلیج کمیٹیاں بھی بنائی جائیں گی۔