پاک بھارت ٹاکرا: اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کی تصویر شیئر کر دی

2 Sep, 2023 | 03:10 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ہمراہ پاکستانی اسکواڈ کی تصویر شیئر کردی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کینڈی میں کھیلا جارہا ہے جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔میچ شروع ہونے سے قبل اروشی نے انسٹاگرام پر جم سے اسٹوری شیئر کی جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے یہ ورک آؤٹ کے دوران اسٹوری شیئر کی۔

اروشی کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور ایکس پر خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

 کچھ ٹوئٹس دیکھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ برس اروشی روٹیلا کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی گئی تھی، بھارت کے خلاف پاکستان کے میچ کے بعد اروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے شیئر کی

مزیدخبریں