سی سی پی اوکارات گئے تھانہ برگی اورہڈیارہ کا دورہ، انتظامی امور کا جائزہ لیا

2 Sep, 2023 | 12:28 PM

عرفا ن ملک :سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کارات گئے تھانہ برگی اورہڈیارہ کا دورہ،دونوں تھانوں میں صفائی ستھرائی ودیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ  نےتھانوں کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کیں،متعلقہ افسران نے تھانوں میں جرائم کی صورتحال ،امن عامہ پر بریفنگ دی۔
بلال صدیق کمیانہ نے فرنٹ ڈیسک، روزنامچہ سمیت مختلف شعبوں کابھی جائزہ لیا، فرنٹ ڈیسک پر سائلین کی درخواستوں پر پیشرفت  استفسارکیا، درخواستوں پرعملدرآمد کوجلد از جلدیقینی بنانے کی ہدایت کیں۔
اس کے علا وہ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے حوالات میں بندملزمان سے بات چیت بھی کی،ان کا کہنا ہے کہ سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 
 
 

مزیدخبریں