7 ستمبر کو مقامی چھٹی ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

2 Sep, 2023 | 02:15 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس کی سالانہ تقریبات کے سلسلہ میں لاہور کی عدالتیں 7 ستمبر کو بند رہیں گی ۔
 لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ اور لاہور کی سیشن اور سول عدالتوں میں عرس داتا دربار کے سلسلہ میں 7 ستمبر کو مقامی چھٹی ہوگی،سالانہ عرس داتا علی ہجویری کے موقع پر مقامی تعطیل لاہور ہائیکورٹ کی سالانہ چھٹیوں میں شامل ہے.

اس بارے میں لاہور ہائیکورٹ سے پہلے ہی نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے، ہائیکورٹ بار ، سیشن جج لاہور سمیت دیگر کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں