ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب متاثرین میں ملیریا پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے

سیلاب متاثرین میں ملیریا پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤدلشادحسین)ایک طرف پانی،دوسری جانب مچھروں کی فوج،سیلاب زدگان کی مشکلات میں دگنا اضافہ، نقل مکانی کرنےوالوں کیلئے کھلے آسمان تلے جینا محال،متاثرین میں ملیریا پھیلنے کے خدشات بڑھ چکے ہیں۔

سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، متاثرین مچھردانیوں،بچاؤ کے لئے لوشن اور ادویات کے منتظر ہیں،، لاکھوں متاثرین مسیحاؤں کی راہ تک رہے ہیں، سٹی نیوز نیٹ ورک کا کیمپ اس حوالے سے پیش پیش ہے،ہم نے اپنی ٹیمیں میدان میں اتار دیں،ڈاکٹرز کا قافلہ بھی ہمراہ گیا۔
اندرون سندھ میں ہونے والی حالیہ موسلادھار بارشوں نے جہاں مکینوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا وہیں، مچھروں کی بہتات نے نقل مکانی کرنے والوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا،

متاثرین کو مچھر دانیوں اور مچھروں سے بچاؤ ادوایات کی شدید قلت کا سامنا ہے،کھلے آسمان تلے مقیم متاثرین دن کو خوراک کی قلت سے پریشان تو رات کو مچھروں نے زندگی اجیرن کردی ،متاثرین مچھردانیوں اور مچھروں بچاؤ ادوایات کے منتظرہیں۔