پاکستان کے قرضے معاف کیے جائیں ،برطانوی رکنِ پارلیمنٹ کا مطالبہ

2 Sep, 2022 | 07:13 PM

ویب ڈیسک :  سیلاب کی صورتحال میں برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے قرضے معاف کیے جائیں۔

  تفصیلات کے مطابق  برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا پاکستان اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے سیلاب کی وجہ سے 1 ہزار سے زائد لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں، پاکستان اس وقت اپنے قرضے واپس نہیں کر سکتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے،دنیا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے آئے بحران کا معاوضہ ادا کرے ۔

مزیدخبریں