ویب ڈیسک : سیلاب کی صورتحال میں برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے قرضے معاف کیے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا پاکستان اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے سیلاب کی وجہ سے 1 ہزار سے زائد لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں، پاکستان اس وقت اپنے قرضے واپس نہیں کر سکتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے،دنیا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے آئے بحران کا معاوضہ ادا کرے ۔
Inflation in Pakistan is at an all time high at 27%!
— Claudia Webbe MP (@ClaudiaWebbe) September 1, 2022
Pakistan’s international debt should be immediately cancelled - they should instead be given reparations for the climate crisis caused.
کلاڈیا ویبی کا کہنا تھا کہ انتہائی امیر ملک دنیا میں کلائمٹ کرائسز کے ذمے دار ہیں وہ قیمت ادا کریں، پاکستان کو فوری طور پر عالمی مدد دینی چاہیے۔