(عابد چوہدری) وحدت کالونی میں نوجوان نے جواں سالہ منگیتر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم علی گردیزی کو گرفتار کر لیا۔
وحدت کالونی میں علی گردیزی نامی نوجوان نے اپنی منگیتر کو فائرنگ کر کے قتل کیا،پولیس کے مطابق رباب فاطمہ کو سینے اور بازو پر دو گولیاں لگیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقتولہ کے بھائی محمد علی کاظمی کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج درج کر لیا جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم محمد علی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے قتل کیا،پولیس نے مقتولہ کے منگیتر محمد علی کو گرفتار کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔