فی یونٹ بجلی 35 روپے   

2 Sep, 2022 | 06:16 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی کے بجلی صارفین کے تحفظ کیلئے خط،خط کے متن میں کہا گیا کہ سوئی سدرن کوٹے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی کاروباری اداروں کو سستی گیس فراہم کررہی ہے۔

خط کے مطابق درآمدی گیس (آر ایل این جی) کی فراہمی کی وجہ سے فی یونٹ صارفین کو17روپےکے بجائے تقریباً 35 روپے پڑرہی ہے۔خط میں انکشاف کیا گیا کہ کراچی کے صارفین کو فیول چارجز ایڈجسمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں کم ازکم 131 ارب روپے سالانہ کااضافی بوجھ پڑرہا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سفارش کی ہے کہ کے الیکٹرک کو ترجیحی بنیاد پر مقامی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

خط کے متن کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کے 2018 کے نوٹیفکیشن میں پاور سیکٹر کو دوسری اورکیپٹو پاورپلانٹس کو تیسری ترجیح حاصل ہے۔

مزیدخبریں