حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں 17 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا

2 Sep, 2022 | 06:10 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) بڑھتی ہوئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے بنیادی اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں بھی اضافہ کردیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے بعد حکومت نے لیوی میں 17.50 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق باوثوق ذرائع کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت نے یکم ستمبر سے شروع ہونے والے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی (پی ایل) میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ یکم ستمبر سے پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 37 روپے 50 پیسے کردی گئی ہے، اس سے قبل پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 20 روپے فی لیٹر مقرر تھی۔دریں اثنا ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 2.50 سے 7.50 روپے فی لیٹر کم کی گئی تاہم پیٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی صفر ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت 233.91 روپے سے بڑھ کر 235.98 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 244.44 روپے سے 247.43 روپے فی لیٹر مٹی کا تیل 199.40 سے 210.32 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 191.75 سے 201.54 روپے فی لیٹر ہو گیا۔

مزیدخبریں