ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سونا پھر مہنگا ہو گیا،فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

سونا،فی تولہ،سندھ صرافہ ،جیولرز ایسوسی ایشن،سٹی42
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 44 ہزار  روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 457 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اگر بات کریں ڈالر کی تو انٹربینک میں ڈالر چوتھے روز بھی سستا ہونے کا رجحان برقرار ہے۔جمعے میں کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک امریکی ڈالرکی قدر 60 پیسے گر کر218 روپے  پر آگئی ہے.

گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔  انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 37 پیسے سستا ہوکر218روپے75 پیسے کی سطح پر آگیا تھا۔واضح رہے کی  آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری  کے بعد سے مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔