ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دس سالہ بچی کی  سوئمنگ پول میں ڈوب کر ہلاکت،پولیس رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

مناواں،سوئمنگ پول،بچی کی ہلاکت،پوسٹ مارٹم رپورٹ،سٹی42
کیپشن: Swimming pool,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) مناواں میں دس سالہ بچی کی سوئمنگ پول میں ڈوب کر ہلاکت نیا رخ اختیار کر گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے دو بار زیادتی کی کوشش کی تصدیق ہو گئی۔

مناواں میں دس سالہ بچی کی سوئمنگ پول میں ڈوب کر ہلاکت نیا رخ اختیار کرگئی،پولیس ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے دو مرتبہ زیادتی کی کوشش کی تصدیق ہو گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کوپانی میں غوطہ دےکرقتل کیا گیا جبکہ مقتولہ بچی کی گردن توڑنے کی بھی کوشش کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش سےملنےوالےشواہدکوفرانزک ایجنسی بھجوادیاگیا۔ رپورٹ ملنے کے بعد مزید حقائق کا تعین ہوسکے گا، سوئمنگ پول سے10سالہ بچی کی لاش 28 اگست کو ملی تھی،پولیس نے بچی کے قتل کےشبہ میں سوئمنگ پول کا مالک گرفتار کر لیا اور سوئمنگ پول کے مفرور ملازم اسلم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔