(ویب ڈیسک) سانگھڑ کے تعلقہ شہداد پور میں راشن کے بہانے لڑکی سے زیادتی کے معاملے کو ڈی سی آفس کی طرف سے نیا رخ دینے کی کوشش ، سول سوسائٹی نے پولیس کا دعویٰ مسترد کردیا ۔
سانگھڑ پولیس نے کہانی بنائی ہے کہ گل شیر ماچھی اور مذکورہ لڑکی کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات تھے۔ گل شیر کی جانب سے شادی سے انکار پر لڑکی نے بیان دیا کہ گل شیر نے اسے راشن دینے کے بہانے سے لیکر زیادتی کا نشانہ بنایا -
پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کو بارش متاثرین اور راشن دینے سے جوڑ کر سنسنی خیز بنایا گیا ہے، سول سوسائٹی نے پولیس کے موقف کو رد کردیا ہے اور قرار دیا ہے کہ انتظامیہ تحقیقات کیے بغیر کیس کو دوسرا رخ دینا چاہتی ہے اور اپنی ذمہ داریوں سے فرار اور ملزموں کو بچانا چاہتی ہے۔