ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلی پنجاب کا ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آگیا

Decision to reconstruct 18 schools
کیپشن: Parvez Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر لاہور شہر کے 18 سکولوں میں سہولیات کے فقدان کو دور کرنے اور خستہ حال سکولوں کی بحالی کا فیصلہ ، ابتدائی طور پر 02 کروڑ 60 لاکھ روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے.

تفصیلات کےمطابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر لاہور شہر کے 18 سکولوں میں سہولیات کے فقدان کو دور کرنے اور خستہ حال سکولوں کی بحالی کا فیصلہ کرلیا،پانچ کروڑ تیس لاکھ روپے اس کام کے لئے مختص کئے جائیں گے ،خستہ حال سکولوں کی عمارتوں کی بحالی، سکولوں میں باؤنڈری وال، پینے کے پانی، لیٹرین، کھیل کے میدان، لائبریری اور سائنسی آلات جیسے کام کروائے جائیں گے.
ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی سکولوں میں سہولیات کے فقدان دور کرنے کے لئے متحرک ہیں، ڈی سی لاہور محمد علی نے کا کہناتھا کہ سکولوں میں ترقیاتی کام کا خود جائزہ لے رہے ہیں،سال 23 /2022 میں پانچ کروڑ تیس لاکھ روپے کی لاگت سے سہولیات کے فقدان کو دور کیا جائے گا۔
ایک سکول پر شیڈ اور دو خستہ حال سکولوں کی مرمت کی جائے گی،جس کے لئے محکمہ ایجوکیشن کو اس کام کو جلد شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.گورنمنٹ پرائمری سکول صوئے آصل لاہور پر 15 ملین سے شیڈ تعمیر کیا جائے گا.سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راج گڑھ میں 40 لاکھ روپے کی لاگت سے سائنس لیب بنائی جائے گی.
گورنمنٹ تہذیب البنات سکول ٹاؤن شپ میں بھی 40 لاکھ سے سائنس لیب بنائی جائے گی.گورنمنٹ ہائی سکول والٹن میں 20 لاکھ سے لیٹرین اور سیوریج سسٹم بہتر کیا جائے گا.گورنمنٹ ہائی سکول سرائچ میں 08 لاکھ روپے سے واش رومز بنائے جائیں گے.( ڈی سی لاہور محمد علی) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول مانگا کی 15 لاکھ سے چار دیواری کی جائے گی.
گورنمنٹ پرائمری سکول پٹھانکے لاہور میں 10 لاکھ روپے سے حفاظتی تار لگائی جائے گی.گورنمنٹ پرائمری سکول مناواں میں 14 لاکھ روپے کی لاگت سے چار دیواری کی جائے گی.گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گھیر میں بیس لاکھ روپے کی لاگت سے چار دیواری تعمیر کی جائے گی.گورنمنٹ پرائمری سکول دھلم کی خستہ حال عمارت کو ایک کروڑ روپے کی لاگت سے مرمت کیا جائے گا.
گورنمنٹ اسلامیہ گرلز پرائمری سکول پنج پیر مغلپورہ کو 94 لاکھ روپے کی لاگت سے مرمت کیا جائے گا.گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وسن پورہ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے اضافی کلاس رومز قائم کئے جائیں گے.
ان سکولوں میں تعمیراتی کام کو جلد شروع کرنے کی ہدایت کی ہے.اس ضمن میں 05 ستمبر کو ایک اجلاس طلب کر لیا ہے.

M .SAJID .KHAN

Content Writer