گوگل نے سیلاب متاثرین کیلئے کتنی امداد کا اعلان کیا؟

2 Sep, 2022 | 06:28 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک : گوگل نے سیلاب متاثرین کے لیے 5 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ لوگوں  کے لیے 5 لاکھ  ڈالرز کی امداد کا اعلان کر دیا ہے ۔ گوگل کے ملازمین نے بھی سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کے لیے 7 کروڑ 20 لاکھ کے عطیات دیے ہیں ۔

گوگل جنوبی ایشیا کی نائب صدر اسٹیفنی ڈیوس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ ہر فرد سے گہری ہمدردی ہے، پاکستان کے سیلاب متاثرین کو 11 کروڑ روپے کے عطیات دیےجائیں گے۔اسٹیفنی ڈیوس نے کہا کہ ہم پاکستانیوں کے جزبے سے بہت متاثر ہوئے ہیں اس لیے گوگل کمپنی دیگر وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کرے گی ۔

مزیدخبریں