(ویب ڈیسک) سندھ سرکار نے صوبے کی تمام جامعات میں نئی بھرتیوں پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کردی۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کی 27 سرکاری جامعات میں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی، محکمہ یونیورسٹیز و بورڈ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، تمام جامعات کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو نئی بھرتیاں کرنے سے روک دیا گیا۔ ایک سے 22 گریڈ تک کے ملازمین کی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی، وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بغیر نئی بھرتیاں نہیں کی جائیں گی ۔