انگلینڈ نے دورہ پاکستان کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

2 Sep, 2022 | 02:44 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: انگلینڈ نے دورہ پاکستان کے لیے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے اور معین علی نائب کپتان ہوں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں ہیری بروک، جارڈن کوکس، سیم کرن، بین ڈکٹ، لیام ڈاوسن، رچرڈ گلیسن، ٹام ہیلم، ول جیکس، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، فل سالٹ اور اولی اسٹون شامل ہیں۔اس کےعلاوہ ریس ٹاپلے، ڈیوڈ ولے، کرس ووکس، لیوک ووڈ اور مارک ووڈ بھی انگلش ٹیم میں ہیں۔ اس کےعلاوہ ریس ٹاپلے، ڈیوڈ ولے، کرس ووکس، لیوک ووڈ اور مارک ووڈ بھی انگلش ٹیم میں ہیں۔ 

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر پنڈلی کی تکلیف سے صحتیاب ہو چکے ہیں اور وہ دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں جوز بٹلر کی دستیابی آخری مرحلے میں متوقع ہے اور اگر وہ مکمل فٹ نہیں ہوتے تو ان کی غیر موجودگی میں معین علی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز رواں ماہ کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 4 میچز کراچی اور 3 میچز لاہور میں ہوں گے۔اس کے علاوہ انگلش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 3 ٹریول ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے، بین اسٹوکس اور جونی بئیر اسٹو اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ ورلڈکپ میں بھی ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے۔

مزیدخبریں