شہباز گل کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر

2 Sep, 2022 | 01:01 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ پیر کے روز شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے، شہباز گل نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، درخواست میں ایس ایچ او کوہسار، سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 9 اگست کو تھانہ کوہسار پولیس نے گرفتار کیا۔،17 اگست کو پمز کے سینیئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا، اڈیالہ جیل اور پمز کے میڈیکل بورڈ کے مطابق درخواست گزار پر تشدد کے شواہد ملے، عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔ 

یاد رہے تین روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف بغاوت کیس میں درخواست ضمانت خارج کر دی گئی تھی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال  نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا تھا۔

مزیدخبریں