وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی سابق وزرائےاعلیٰ کو بھی مات دے گئے

2 Sep, 2022 | 01:30 PM

(قیصر کھوکھر) وزیراعلیٰ پنجاب  چودھری پرویزالٰہی کے پاس چودہ محکموں کا قلمدان موجود، وزیراعلیٰ کو اراکین اسمبلی میں سے 14 محکموں کے لیے کوئی مناسب وزیر ہی نہ مل سکا۔
 سابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے 36 وزراء تھے جبکہ میاں شہباز شریف کے 34 وزراء تھے، تاہم اب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی 22 وزراء، پانچ مشیر، اور پانچ سپیشل اسسٹنٹس کے ذریعے اپنی حکومتی گاڑی کا پہیہ چلا رہے ہیں، پنجاب میں اس وقت چودہ محکمے بغیر وزراء کے ہیں، وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے پاس چودہ محکموں کا قلمدان ہے۔

محکمہ اطلاعات، ایس اینڈ جی اے ڈی، سپیشل ایجوکیشن بغیر وزیر کے چلنے لگے، وزیراعلٰی کو اراکین اسمبلی میں سے محکمہ آبپاشی کے لیے بھی کوئی مناسب وزیرنہ مل سکا، محکمہ لٹریسی، ایم پی ڈی ڈی، پی اینڈ ڈی اور پراسیکویشن کا محکمہ بھی وزیراعلیٰ کے پاس ہے، محکمہ اوقاف اور انسانی حقوق کی وزارتیں بھی وزیراعلیٰ نے اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں