ڈنمارک کا پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے لاکھوں ڈالر کی امداد کا اعلان

2 Sep, 2022 | 12:11 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈنمارک حکومت نے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لئے 15 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہے، پاکستانی سفیراحمد فاروق نے بیان میں کہا ہے کہ ڈنمارک حکومت کی جانب سے امداد کا اعلان کردیا, پاکستان کو 10 لاکھ ڈینش کورونا یعنی 15 لاکھ ڈالرامداد ملے گی، حکومت سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں واٹرفلٹرپلانٹ بھی لگائے گی, پانی صاف کرنےکاسسٹم ایک دن میں 2 لاکھ لیٹرپانی صاف کرے گا اور سیلاب سےمتاثرہ افرادکوپینے کاصاف پانی میسرہوسکے گا۔

خیال رہے پاکستان نے سیلاب زدگان کے لیے دنیا بھر سے اب تک مجموعی طور پر ایک کھرب31 ارب روپےکی نقد امداد حاصل کر لی ہے۔

مزیدخبریں