(جنید ریاض) سکول انفارمیشن سسٹم کے ریکارڈ میں غلطیاں، لاہور کے 2 سکولوں میں زیرو ٹیچر ہونے کا انکشاف، محکمہ سکول ایجوکیشن کا نوٹس، ایجوکیشن اتھارٹیز سے ریکارڈ طلب کرلیا.
سکول انفارمیشن سسٹم میں غلطیوں کی نشاندہی ہونے کے بعد ایجوکیشن اتھارٹیز سے زیرو ٹیچر ہونے کی وجوہات پوچھ لی گئی ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق دو دن میں سکولوں میں اساتذہ نہ ہونے کی وجوہات بتائی جائیں گی جبکہ ڈیٹا فراہم نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ اتھارٹیز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے 268 سکولوں میں زیرو ٹیچر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔