انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا

2 Sep, 2022 | 11:14 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک :انٹربینک میں ڈالر چوتھے روز بھی سستا ہونے کا رجحان برقرار ہے۔

جمعے میں کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک امریکی ڈالرکی قدر 60 پیسے گر کر218 روپے  پر آگئی ہے.

گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔  انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 37 پیسے سستا ہوکر218روپے75 پیسے کی سطح پر آگیا تھا۔واضح رہے کی  آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری  کے بعد سے مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

مزیدخبریں