(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو چوتھا نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 ستمبر کو طلب کرلیا۔
پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو ایک بار پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 ستمبر کو صبح 11 بجے طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کیس میں 2 اکاؤنٹ سامنے آنے پر ایف آئی اے نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ ایف آئی اے نے اس سے پہلے بھی اسد قیصر کو 11، 18 اور 29 اگست کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔