ری پبلکن پارٹی کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا

2 Sep, 2022 | 08:58 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست الاسکا میں ری پبلکن پارٹی کو ایک اور  بڑا دھچکا لگ گیا، تقریباً 5 دہائیوں کے کنٹرول کے بعد ری پبلکن پارٹی کو ریاست الاسکا میں انتخابی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکی کانگریس کے خصوصی الیکشن میں سابق گورنر سارا پیلن کو ڈیموکریٹ امیدوار میری Peltola نے ہرا دیا, میری Peltola الاسکا کی پہلی مقامی (Native) رکن کانگریس ہوں گی۔

انہوں نے سارا پیلن کو 3 فیصد پوائنٹس سے شکست دی، وہ بھی ایسی ریاست میں جہاں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 میں 10 فیصد پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزیدخبریں