ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فارن فنڈنگ، عمران خان کے دو اکاؤنٹس کا ڈیٹا مل گیا

فارن فنڈنگ، عمران خان کے دو اکاؤنٹس کا ڈیٹا مل گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :معلومات کے مطابق " فارن فنڈنگ کیس" میں ایف آئی اے کی تحقیقات میں غیر معمولی انکشافات سامنے آئے ہیں، تحقیقات میں عمران خان کی ذاتی درخواست پر کھولے گئے دو اکائونٹس کا ڈیٹا مل گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان جن دواکاونٹس کو خود آپریٹ کرتے تھے، اس میں 80 لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی ہے عمران خان کے قریبی ساتھی سردار اظہر طارق، کرنل (ر) یونس علی رضا اس میں شریک جرم ہیں۔ حبیب بینک لمیٹڈ سوک سینٹر اسلام آباد کے ان دو اکائونٹس میں چالیس،چالیس لاکھ کی رقم کی تفصیل برآمد ہوئیں،اکاؤنٹ نمبر 03-79010231-0602 میں چالیس لاکھ آئے اور چالیس لاکھ نکلوائے گئے،دوسرے اکاؤنٹ نمبر 03-79010514-0602 میں چالیس لاکھ الگ آئے اور چالیس لاکھ نکلوا لئے گئے۔ مصدقہ بینک ریکارڈ کے مطابق ان دونوں اکاؤنٹ میں رقوم کی تاریخ 3 اپریل 2013 سامنے آئی ہے۔ صرف دواکاونٹس ہیں، تحقیقات جاری ہیں۔

 ووٹن کرکٹ لمینڈ میں 8 مئی 2013 کو 5 لاکھ 75 ہزار امریکی ڈالر کی ایک اور اینٹری پکڑی گئی ہے۔ اب تک ووٹن سے مجموعی طور پرعمران خان کو ملنے والی رقم 32 لاکھ 43 ہزار امریکی ڈالر ریکارڈ پر آئی ہے کے نام پر آنے والا پیر ذاتی اکاؤنٹس میں گیا عمران خان کے استعمال میں آیا۔ الیکشن کمیشن کے 2 اگست 2022 کے آرڈر میں لکھا ہے کہ عمران خان کی ذاتی درخواست پر کھولے گئے یہ دونوں اکاؤنٹس چھپائے گئے۔ ایف آئی اے قانون کے مطابق ان دونوں اکاؤنٹس میں عمران خان کو طلب کرے گا۔

 ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ کے ثبوت بھی مل چکے ہیں جس میں عمران خان اور اس کے قریبی دوست ملوث ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer