ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فالج اور امراضِ قلب کے خطرے کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟نئی تحقیق

 فالج اور امراضِ قلب کے خطرے کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟نئی تحقیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) فالج ایک ایسا مرض ہے جو انسان کو ساری عمر کے لئے معذور کر دیتا ہے اور انسان محتاج ہو کر رہ جاتا ہے۔دنیا بھر میں بیماریوں سے بچاؤ سے متعلق تحقیق ہوتی رہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ گھر کے اطراف درخت، پودے اور گھاس سے امراضِ قلب اور فالج کا خطرہ کم ہوتا بلکہ دوسری تحقیق کے مطابق بڑھتے ہوئے نوعمر  بچوں کی ذہنی اور دماغی صحت بھی بہتر رہتی ہے۔

  طبی ماہرین کہتے ہیں کہ  اگر آپ کے گھر کے دائیں اور بائیں سبزہ اور درختوں کی بڑی تعداد ہے تو اس امر کا قوی امکان ہے کہ آپ فالج اور امراضِ قلب سے دور رہیں گے اور ساتھ ہی آپ کا موڈ بھی بہتر رہےگا۔

 ماہرین نے اپنی تحقیق کے بعد کہا ہے کہ  آپ کے دائیں بائیں جتنا زیادہ سبزہ ہوگا دل کی بیماریوں اور عمر بھر کے لیے معذور کردینے والے فالج کا خطرہ اتنا ہی کم ہوجائے گا۔ سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سبزے سے انسانوں پر مثبت اثرات کا یہ تعلق صرف پانچ سال سے کم عرصے میں قائم ہوجاتا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے،اس کی وجہ یہ بھی بتائی گئی  ہے کہ سبزہ دماغی تناؤ کو دور کرتا ہے۔ دوسری جانب درخت فضائی اور شور کی آلودگی کو کم کرتے ہیں۔ تیسری بات یہ ہے پرندوں کی چہچہاہٹ کانوں کو بھلی لگتی ہے۔