ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کترینہ کیف وکی کوشل کی اصلی دلہن بنیں گی

کترینہ کیف وکی کوشل کی اصلی دلہن بنیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:     بھارتی میڈیا کے مطابق  اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں برس کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ کچھ عرصہ سے بھارتی میڈیا میں اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے درمیان تعلقات کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ یہاں تک کہ چند روز قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ کترینہ اور وکی نے خاموشی سے روکا ( منگنی) کرلی ہے۔ اور اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

 بھارتی ویب سائٹ لائف اسٹائل ایشیا کے مطابق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف رواں برس کے آخر یعنی دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ دونوں اداکاروں نے ان خبروں پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

جبکہ ایک اور بھارتی ویب سائٹ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو دونوں کا روکا (منگنی) ہوا ہے اور نہ ہی شادی ہونے جارہی ہے۔ وکی کوشل اور کترینہ کیف دنوں اپنے آنے والے پروجیکٹ میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی اور کترینہ آپس میں بے حد اچھے دوست ہیں اور کچھ نہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر