مگر مچھ ڈرون نگل گیا پھر کیا ہوا ؟ ویڈیو وائرل

2 Sep, 2021 | 08:20 PM

Imran Fayyaz

ویب  ڈیسک :  امریکہ میں ایک مگرمچھ کو اس وقت لنچ مہنگا پڑ گیا جب اس نے سطح آب سے کچھ انچ اوپر اڑنے والے ڈرون کو اچھل کر دبوچ لیا۔
مگر مچھ نے جسے کوئی اڑنے والا پرندہ سمجھ کر دبوچا تھا اصل میں وہ  ایک ڈرون تھا اور جونہی ڈرون کی بیٹری مگرمچھ کے مضبوط جبڑوں  تلے آئی تو پھٹ گئی  جس سے مگرمچھ معمولی زخمی ہوا ۔خوفزدہ مگر مچھ گھبرا کر راہ فرار اختیار کرگیا لیکن یہ ویڈیو ایک ٹریول بلاگر ڈیو لینگر نے اپنے موبائل فون پر محفوظ کرلی اور ٹک ٹاک پر پوسٹ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو دیکھنے کے لئے لنک کاپی کریں

مزیدخبریں