12 سالہ پاکستانی بچے نے 3 لاکھ پاؤنڈ کمالیے

2 Sep, 2021 | 07:26 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:    12سالہ پاکستانی نژاد برطانوی بچے بن یامین احمد نے اسکول کی چھٹیوں کے دوران 3 لاکھ پاؤنڈ (6کروڑ  89 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کما کر  ایک منفرد کارنامہ سر انجام دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بن یامین احمد نے انکشاف کیا کہ اسکول کی چھٹیوں کے دوران انھوں نے اتنی خطیر  رقم  ویئرڈ وہیل (weird wheel) نامی ڈیجیٹل تصاویر  پر مشتمل ویب سیریز کی تیاری اور  بلاک چین اونر شپ اسٹور  پر ٹوکن کی فروخت سے حاصل کی ہے۔بن یامین احمد کے مطابق انھوں نے ویب سیریز، کوڈنگ کے ذریعے 5 ہفتوں میں تیا ر کی اور  پھر اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا جس کے بعد ان کا آرٹ ورک سوشل میڈیا پر  وائرل ہوگیا۔

ہونہار بچے نے   بتایا کہ وہ بینک اکاؤنٹ کے بغیر، اتنی زیادہ رقم بنانے والے دنیا کے کم عمر ترین پروگرامر  بننے پر نہایت پرجوش ہیں جبکہ ان کے والد  بھی سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ انجینئر ہیں۔ بن یامین احمد کے مطابق ویب سیریز کی تیاری سے پہلے تک ان کےٹو ئٹر  پر چند ایک فالوورز  تھے لیکن اب خوش قسمتی سے ان کے  ٹوئٹر  پر  12لاکھ فالوورز ہیں۔
 

مزیدخبریں