(عظمت مجید)پاکستان سمیت پوری دنیا میں کورونا وبا نے پنجے گاڑ رکھے ہیں اور اموات کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا سے لاہور میں مزید 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، شہر میں مثبت کیسز کی شرح 8.6 فیصد ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 712 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو ملک بھر میں کورونا سےمزید 89 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 978 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 103کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 67ہزار 791ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 61 ہزار 651کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.65فیصد رہی۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے سے اجتناب کیا جائے۔ انہوں نے 18سال سے زائد عمر کے تمام شہریوں سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوانے کی اپیل کی ہے۔