پاک بحریہ میں  پہلے  جدید لانگ رینج میری ٹائم پٹرول جیٹ ائیر کرافٹ کی شمولیت

2 Sep, 2021 | 05:58 PM

 ویب ڈیسک : پاک بحریہ نے اپنے فضائی بیڑے میں پہلا جدید ترین ایل آر ایم پی دوانجن والا جیٹ طیارہ شامل کرلیا، پی این ایس مہران میں ہونے والی تقریب میں حکام کی شرکت۔

رپورٹ کے مطابق جہاز برازیل کا تیارکردہ دہرے انجن والا ایمبرئیر جیٹ ائر کرافٹ ہے۔ اس حوالے سے پی این ایس مہران کراچی میں تقریب منعقد  ہوئی جس کے مہمان خصوصی امیر البحر ایڈمرل امجد نیازی تھے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ ایڈمرل امجد نیازی نے  تقریب کے آغاز سے قبل حریت کانفرنس کے سربراہ سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہارافسوس کیا۔ بعد ازاں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ حربی آلات کو جدید تر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں اس قسم کے مزید دو جہاز پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شامل کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں