ویب ڈیسک: فیس بک کی ملکیتی سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام اچانک بند ہونے سے دنیا بھر میں صارفین پریشان ۔ انسٹاگرام کی جانب سے بند ہونے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے 6 ہزار سے زائد صارفین نے انسٹا گرام میں خرابی کی شکایت کی ہے ۔ انسٹا گرام کے صارفین نے شکایات کے لئے ٹوئٹر پر دھاوا بول دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے انسٹاگرام کی خرابی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ٹوئٹر پرانسٹا گرام صارفیں اپنی فرسٹریشن مختلف میمز اور تصاویرکے ذریعے ظاہر کرتے رہے۔ کئی ا فراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے تو اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ کردیا ہے۔
انسٹا گرام کی سروس ڈاؤن ، دنیا بھر میں صارفین پریشان
2 Sep, 2021 | 05:25 PM