گھی کو مہنگائی کا تڑکا، غریب آدمی کیلئے کچن چلانا مشکل ہوگیا

2 Sep, 2021 | 04:13 PM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) گھی کو ایک بار پھر مہنگائی کا تڑکا، درجہ اول گھی کی 5 کلو کی پیٹی 75 روپے اور درجہ دوئم گھی کی 5 کلو کی پیٹی 25 روپے مہنگی کردی۔

 تفصیلات کے مطابق درجہ اول گھی کی 5 کلو کی پیٹی 75 روپے مہنگی ہوگئی۔ درجہ اول گھی 15 روپے اضافے سے 350 کا کلو ہوگیا، درجہ دوم کا خوردنی آئل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، ایک لیٹر درجہ دوم آئل 315 روپے کا ہو گیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت اور مافیا ایک ہو گئے ہیں، حکومت نے ایک روپے پٹرول سستا کرکے گھی 15 روپے کلو مہنگا کر دیا ہے، جس کے باعث عام آدمی کیلئے گھر  کا کچن چلانا بھی مشکل ہوگیا, حکومت اشیاء خورونوش کی قیمتیں برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئی۔

مزیدخبریں