ویب ڈیسک: صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کی دانتوں سے فیتا کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں فیاض الحسن چوہان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیاض الحسن ایک دکان کا افتتاح کرنے آتے ہیں۔اس دوران انہوں نے قینچی کے ذریعے فیتا کاٹنے کی کوشش کی جو نہ کٹ سکا جس پر فیاض الحسن چوہان نے اپنے دانتوں کی مدد سے فیتہ کاٹ ڈالا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صوبائی وزیر کی اس حرکت کو دیکھ ساتھ کھڑےلوگ بے اختیار ہنس پڑے۔
وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان اپنے حلقے میں الیکٹرونکس کی دوکان کا افتتاح کرنے آئے تھے۔ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کے مداح اُنہیں اس حاضر دماغی اور عوامی انداز اپنانے پر خوب سراہ رہے ہیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپنے حلقے اور اپنے لوگوں میں گھل مل کر خوشی محسوس کرتا ہوں۔