سٹی 42: کورونا کی چوتھی لہربے قابو اور کیسز میں بھی بتدریج اضافہ ہورہا ہے، ایسے میں شہری خود کو اس مہلک وائرس سے کیسے بچا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کوروناکےوار تیزی سے جاری ہیں، مہلک وائرس مزید 13 قیمتی زندگیاں نگل چکا ہے۔ شہر میں کورونا وائرس کے 712 نئےمریضوں کی تصدیق جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہیڈ آف انستھیزیاڈیپارٹمنٹ پروفیسراشرف ضیا کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر انتہائی خطرناک ہے جبکہ بھارتی ویرینٹ نےشہر میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ بخار، جسم اور گلے کا دردہونا بھارتی ویرینٹ کی علامات ہیں۔ مریض سمجھتا ہےموسمی تبدیلی کی وجہ سے بخار ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مریض 50 فیصد پھیپھڑےمتاثرکرکے ڈاکٹر کے پاس جاتاہے، چائینیز ویکسین لگوانےوالوں کو کورونا ہورہاہے اس حوالے سے بوسٹرضروری ہے جبکہ مہلک وائرس سے بچنے کا واحد حل ویکسین لگوانا ہے۔
دوسری جانب سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خبردار کیا ہے کہ بھارتی ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے، اسد عمر وائرس سے مریضوں کے ہسپتال داخل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ڈیلٹا ویرینٹ اپنا اثر دکھا رہا ہے، اس وقت اسپتال میں داخلے اور انتہائی نگہداشت میں مریضوں کی سطح بلند ترین ہے۔ اسد عمر نےعوام سے اپیل کی کہ برائے مہربانی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور خود کو ویکیسن لگوائیں۔