عدنان صدیقی کی روٹیاں بناتے ہوئے ویڈیو مقبول

2 Sep, 2021 | 03:33 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:   معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کی امریکا کے شہر نیو جرسی کے ایک مقامی ریستوران میں روٹیاں بناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک  اسٹروری شیئر کی جس میں  انہیں ایک ریستوران میں تندور پر روٹیاں بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’انہیں اب سمجھ آئی ہے کہ گول روٹیاں بنانے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہوتا ہے؟‘

اداکار  نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ’گول روٹی بنانا بہت مشکل کام ہے اور دوسرا مشکل کام آٹے کو صحیح گوندھنا ہے۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں  نے سیکھنے کی پوری کوشش کی اور یہاں ایک لڑکے نےبتایا ہے کہ اُن کا پہلا تجربہ ہونے کے حساب سے اُنہوں نے ٹھیک کام کیا ہے۔‘عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’وہ یہاں ایک بات کا اعتراف کرنا چاہتے ہیں کہ وہ تندور سے ڈر گئےتھے۔‘

مزیدخبریں