ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپل کی نئی آئی واچ, اب آپ کو ڈاکٹر کی ضرورت نہیں رہے گی

iPhone watch
کیپشن: Apple watch
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایپل کی نئی آئی واچ سیون بلڈپریشر کے ساتھ ساتھ  جسم کا درجہ حرارت بھی بتائے گی۔ فزیکل فٹنس اور صحت سے متعلق زبردست فیچرز شامل کردئیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق نئی آئی واچ میں انسانی جسم کا درجہ حرارت اور بلڈ پریشر جانچنے کے لئے جدید ترین سینسرز نصب کئے گئے ہیں جبکہ یہ گھڑی دل کی فی منٹ دھڑکنیں بھی بتائے گی اور دھڑکن میں بے قاعدگی کی صورت میں الارم کے ذریعے صارف کے  اور ای میل پیغام کے ذریعے اس کے ڈاکٹر کو بھی مطلع کرے گی۔ آئی واچ سیون نیند کا دورانیہ بھی جانچ کر آپ کو بستر پرجانے کا وقت بتائے گی۔

اسی طرح اگر آپ کے خون میں آکسیجن کی سطح کم ہونے لگے یا خون میں شوگر کی مقدار زیادہ ہوجائے تو آپ کی کلائی گھڑی مطلع کرے گی اور اس طرح شائد یہ دنیا بھر میں 436 ملین شوگر کے مریضوں کے لئے امید کی نئی کرن بن کر سامنے آئے گی۔

ممکنہ طورپر ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کک ایپل آئی فون تیرہ کی ستمبر میں ہونے والی رونمائی کی تقریب میں آئی واچ سیون کی لانچنگ کی حتمی تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں۔