حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر لاہور میں قومی پرچم سرنگوں

2 Sep, 2021 | 03:01 PM

سٹی 42: حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر لاہور میں قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا.ٹاؤن ہال اور ڈی سی آفس میں بھی قومی پرچم کو سرنگوں کر دیا گیا.ڈی سی عمر شیر چھٹہ نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
 تفصیلات کے مطابق  کشمیری حریت پسند رہنما اور بھارتی غاصبانہ قبضے کیخلاف سرگرم رہنے والا عظیم سپوت سید علی گیلانی خالق حقیقی سے جاملے،کشمیر کے عظیم سپوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج ضلعی انتظامیہ اور ٹاون ہال میں قومی پرچم کو سرنگوں کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد عمر شیر چھٹہ کا کہنا تھا کہ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کشمیر کی تحریک آزادی کو احسن انداز سے چلایا، ڈی سی لاہور نے کہا کہ سید علی گیلانی کی جدو جہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کشمیر کے اس عظیم سپوت کو پوری پاکستانی قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

 دوسری جانب  اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی نے گورنمنٹ سائنس کالج لاہور میں نماز جنازہ ادا کی  جس میں طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔حریت رہنما کی یاد میں ہر دل غمگین اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ 

ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی کا کہنا تھا کہ کشمیر اور اقوام مسلمہ کے لئے سید علی گیلانی کی قربانیاں ہمشہ یاد رکھی جائیں گی۔ امت مسلمہ ایک بہت بڑے لیڈر سے مرحوم ہوگئی۔پوری قوم سید علی گیلانی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

مزیدخبریں