حکومتی احکامات پر عمل درآمد کیلئے 88 کمیٹیاں تشکیل

2 Sep, 2021 | 02:45 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: کمشنر لاہور کیپٹن(ریٹائرڈ) محمد عثمان اور سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے پنجاب حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کیلئے 88 کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔کمیٹیاں شہر کے تمام 9 زونز میں کورونا ایس او پیز ،انفرادی سطح پر کورونا ویکسین لگوائی گی یا نہیں،اور پرائس کنٹرول کی چیکنگ کریں گی، نوٹیفیکشن جاری
 تفصیلات کے مطابق  کمشنر لاہور  کیپٹن(ریٹائرڈ)محمد عثمان اور سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے پنجاب حکومت کی ہدایات پر کورونا ایس اوپیز ،انفرادی سطح پر ویکسی نیشن ،اور پرائس کنٹرول کرنے کیلئے 88 کمیٹیاں تشکیل دیدیں ۔ کمیٹیوں میں بلدیہ عظمیٰ اور ضلعی حکومت کے افسران شامل ہیں اور پولیس تھانوں کی سطح پر ان کی معاونت کرے گی ۔کمیٹیاں کورونا ایس اوپیز ،ویکسی نیشن، پرائس کنٹرول کے معاملات دیکھیں گی اس حوالے سے ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا، کمیٹیاں مارکیٹوں ،بازاروں میں شہریوں اور تاجروں کو انفرادی سطح پر بھی چیکنگ کا اختیار رکھتی ہے کہ کورونا لگوائی گئی ہے یا نہیں۔

مزیدخبریں