ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کہیں آپ اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانےتو نہیں جا رہے؟

 کہیں آپ اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانےتو نہیں جا رہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: لاہور میں اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے شہری کولوٹ لیاگیا، ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم بوتھ میں شہری سے رقم لوٹ لی جبکہ جاتے جاتے ڈاکو موبائل فون اور گاڑی کی چابی بھی لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں چوری، ڈکیتی، قتل جیسی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پولیس، سیف سٹی کے کیمرے بھی جرائم کی روک تھام میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے شہری کو لوٹ لیا۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دو ڈاکوؤں کو اے ٹی ایم بوتھ میں شہری سے لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈاکو شہری سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون اور گاڑی کی چابی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واردات کا مقدمہ شہری ممتاز کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کے باوجود ڈاکو پولیس کی گرفت میں نہ آسکے۔